تھانہ پھندو کی حدود میں بھکاری بہنو ں کو اغواء کر نے والے ملزمان گرفتار

تھانہ پھندو کی حدود میں بھکاری بہنو ں کو اغواء کر نے والے ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پھندو روڈ سپین جماعت سے دوبھکاری بہنو ں کو اغواء کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم کاشف نے وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق روح اللہ ولد احمد اللہ نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکی دو بیٹیاں آمنہ اور عائشہ مختلف بازاروں میں بھیک مانگتی ہیں گزشتہ روز وہ صبح گھر سے نکلیں اور پھر واپس نہیں آئیں جن کو اغوا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے بھکارن بہنوں کی گمشدگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایکٹنگ ڈی ایس پی گلبہار عتیق شاہ، ایس ایچ اوتھانہ پھندوعرفان خان اور SI قیمت گل خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے واقعہ کا مختلف پہلووں سے تفتیش کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے کاشف ولد گلریز سکنہ داودزئی اور بلال ولد ثناب گل سکنہ جمیل چوک کو گرفتار کر لیا جن کو مزید تفتیش کی خاطر حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزم کاشف نے وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ڈی ایس پی عتیق شاہ، ایس ایچ اوتھانہ پھندو عرفان خان اور قیمت گل خان سمیت تمام ٹیم کے لئے نقدانعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر