ڈیرہ میں روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمد حسن نظامی کا عرس

ڈیرہ میں روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمد حسن نظامی کا عرس

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف وممتاز روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمدحسن نظامی کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔ اس سلسلے میں جامع کچہری مسجدمیں ختم قرآن اورختم خواجگان کااہتمام کیاگیاجب کہ مزار پرچادربھی چڑھائی گئی ۔ حسن قرات نعت خوانی کی محفل بھی منعقدگئی ۔ اس موقع پرخطیب کچہری مسجدمولانامسعود الحسن نظامی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اولیاء اللہ کی مجالس میں شرکت یقینی بنائی جائے اوران کے درباروں میں حاضری کرکے روحانی فیض حاصل کیاجائے ۔اپنی اولاد کو سب سے پہلے قرآن وحدیث کی تعلیم دی جائے ۔ عرس میں تونسہ شریف کے پیر پٹھان خواجہ نصرالمحمودفخری نظامی ،پیرفوادرضازکوڑی،سید جمشید حسین گیلانی ،جمال احمدمرزا، محمداعظم اوردیگرشخصیات سمیت عقیدت مندوں ومریدوں نے بھرپورشرکت کی ۔ اختتام پرلنگرتقسیم کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر