ماہرہ خان کا امریکہ میں فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرکا دورہ

ماہرہ خان کا امریکہ میں فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرکا دورہ
ماہرہ خان کا امریکہ میں فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرکا دورہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماہرہ خان شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیاواضح رہے کہ ماہرہ خان شوکت خانم اسپتال برائے کینسر کی سفیر ہیں اور مختلف تقاریب میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی انجام دیتی ہیں۔اداکارہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی سفیر کی حیثیت سے فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر لی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں سے بھی شیئر کیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شوکت خانم اسپتال، فیس بک اور گوگل کا بھی شکریہ ادا کیا جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔دوسری جانب فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر میں ماہرہ خان نے انٹرویو بھی دیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

مزید : کلچر