پوری دنیا میں بیداری کی تحریکیں سر اٹھا رہی ہیقں : راشد نسیم

پوری دنیا میں بیداری کی تحریکیں سر اٹھا رہی ہیقں : راشد نسیم

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر راشد نسیم نے ہے کہ پوری دنیا میں بیداری کی تحریکیں سر اُ ٹھارہی ہے ،آنے والا دور اسلامی انقلا ب کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُ نہوں نے دیرلویر جامعہ احیا ء العلوم بلامبٹ میں ماہانہ تربیتی اجتماع کے شرکاء سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں منعقدہ تقریب میں نومنتخب ضلعی امیر اعزازالملک افکاری نے اپنے عہدے کا حلف اُ ٹھایا ،تقریب سے سابق امیر مولانا اسد اللہ ،قیم سید مشرف شاہ جان ،نومنتخب ضلعی امیر اعزازالملک نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ بشمول ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد موجو د تھی ،اپنے خطاب میں راشد نسیم نے کہا کہ ترکی میں اسلام پسند وں کی مسلسل کا میا بی ،کشمیر اور فلسطین میں جدو جہد ازادی کی تحریکیں اسلامی انقلا ب کی نویدہے ،جماعت اسلامی روایتی پارٹیوں سے الگ تحریک ہے ،جس کا طر ز سیاست جد ا گانہ ہے ،ضلع دیر بالا اور پائین جما عت اسلامی کا مظبو ط گڑ ھ ہے جس پر پورے ملک کے تحریکی سا تھیوں کو فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اور صحا بہ کرام کا اسوہ ہمارے لے مشعل راہ ہے ،پیغمبر خد ا ﷺ نے موجو د ہ حالات کے حوالے سے جتنے پیش گو ئیاں کی تھی وہ پوری ہو چکی ہے ،پوری دنیا کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے ،جلد پوری دنیا پر اسلامی انقلاب کا سورج طلو ع ہو گا ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر