ضلع ناظم محمد عاصم کینٹ نمبر 1 کے سکول ماسٹر کو شاباش دینے سکول پہنچ گئے

ضلع ناظم محمد عاصم کینٹ نمبر 1 کے سکول ماسٹر کو شاباش دینے سکول پہنچ گئے

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کینٹ نمبر ون کے ٹیچر اویس احمد کو شاباش دینے کیلئے سکول پہنچ گئے ، سکول کے تزین وآرا ئش اوردیگر کاموں کیلئے 20 لاکھ روپے کے فنڈ کا اعلان ،نونہالان وطن کی بہترین پرورش اور تربیت کیلئے مارکٹائی اورتشدد کی روایت ختم کرکے شفقت اور محبت کی روایت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مبین شاہ آفریدی ( کینٹ نمبر 1 )کے ٹیچر اویس احمد جو کہ بچوں سے شفقت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھائے گئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ٹیچرکی حوصلہ افزائی اوردیگر اساتذہ میں شفقت اور محبت کا جذبہ پیداکرنے کی غرض سے سکول پہنچے جہاں پر انہوں نے پرنسپل کی موجود گی میں ٹیچر اویس احمد کو شاباش دی اور کہاکہ نونہالان وطن کی بہترین تربیت کو اسی جذبے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ تعلیمی اداوں میں مار کٹائی اور تشدد کی حوصلہ شکنی اور شفقت اورمحبت کے ساتھ تدر یسی عمل جاری رکھنے کی روایت کیلئے تمام اساتذہ کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی اشد ضروت ہیبعدازاں ضلع ناظم پشاومحمدعاصم خان نے سکول کا تفصیلی دورہ کیا اور سکول کی تزین وآرائش اور دیگر مسائل کے حل کیلئے 20 لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر