قتل کیس کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری

قتل کیس کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رقم لین دین کے تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے‘ ملزم کی جانب سے سیف اللہ چینا ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی‘ ملزم رحمن غنی پر الزام ہے کہ اس نے 17اگست 2017ء کو لین دین تنازعہ پر فائرنگ کرکے کاکی نامی شخص کو قتل کیا تھا ‘ ملزم کے وکیل سیف اللہ چینا نے عدالت بتایا کہ مقتول کے ورثاء نے تین افراد پر قتل کی دعویداری کی ہے جبکہ ملزم رحمن غنی موقع پر موجود نہیں تھا اور اس کا تنازعہ کسی اور شخص کے ساتھ تھا ‘ عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر