عالم دین پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

عالم دین پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے عالم دین پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی‘ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو استغاثہ کے وکیل محمد ناصر غلزئی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مدعی پر فائرنگ کی ‘ ڈاکٹرز کی رپورٹس کے ساتھ ساتھ نقشہ موقع پولیس سے بھی واضح ہے کہ ملزم نے ہی فائرنگ کی ہے اور عینی شاہدین بھی موقع پر موجود تھے جبکہ دوسری طرف وکیل ملزم نے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم کو اس مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے ‘ دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدات نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی اور ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر