تاجر اتحاد پشاو ر کینٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

تاجر اتحاد پشاو ر کینٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شرافت علی مبارک اور مجیب الرحمان کر رہے تھے جس میں شوکت اللہ ہمدرد ‘ میاں اختر امین حسین بابر ‘ چوہدری شاہد غفور اور منیر بٹ اور دیگر صدور اور دکانداروں نے شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا فیصلہ واپس لے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے آسیہ مسیح کو فوری طور پر پھانسی دے کیونکہ یہ محمد رسولﷺ کی توہین کا مسئلہ ہے اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بصورت دیگر تحریک کا دائرہ وسیع کرینگے ۔