مردان ، پانی اور کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبے پر جلد کام شرع ہو گا

مردان ، پانی اور کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبے پر جلد کام شرع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ )قائمقام ضلع ناظم اسدعلی کشمیری نے کہاہے کہ چین ضلعی حکومت کے تعاون سے مردان میں پانی اور کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبے پر بہت جلد کام شروع کرے گا اور اس حوالے سے چینی وفد 5نومبر کو مردان کا دورہ کررہاہے وہ اپنے دفتر میں چینی وفد کا دورہ مردان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ضلع ناظم اسد علی نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے ماحول کی صفائی کے ساتھ ساتھ عوام کو سستی بجلی بھی میسر ہو گی جس سے یہاں کے عوام فائدہ اٹھاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ اور پانی سے بجلی بنانے کے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات مل جائے گی۔انہوں نے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی،ایریگیشن اور پیسکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منصوبوں کو ختمی شکل دیدیں۔