مردان ،عوام نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے جنسی درندے کی درگت بنادی

مردان ،عوام نے بدفعلی کی کوشش کرنے والے جنسی درندے کی درگت بنادی

مردان ( بیورورپورٹ ) کاٹلنگ کے علاقہ بدربانڈہ میں چا رسالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے جنسی درندے کودرگت کے بعد حوالہ پولیس کردیاگیا گل فروش نامی شخص مقامی پولیس کو بتایاکہ اس کا چارسالہ نواسہ عبدالرحمان گلی میں کھیل رہاتھاکہ اچانک اس کے رونے اور چیخنے کی آوازیں آئیں جس پر وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ نکل کر دیکھا تومبینہ ملزم حسن آیاز ساکن کانجو سوات حال بابو گانو کلے بچے کے ساتھ مبینہ طورپر بدفعلی کی کوشش کررہاتھا جس پر اسے قابوکرلیاگیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر