کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسلم لیگ(ن)کی جانب سے کورم پورا کرنے کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا ،تاہم ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی آغا حسن بلوچ نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اپوزیشن کے کچھ ارکان ایوان سے اٹھ کر چلے گئے، مسلم لیگ (ن) نے کورم پورا کرنے کی پیشکش کی ،تاہم ڈپٹی اسپیکر نے ان کی پیشکش نظر انداز کرتے ہوئے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا،اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان کچھ دیر ایوان میں موجود رہے اور آپس میں گفتگو کرتے رہے ۔
اجلاس ملتوی