پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،حبیب الرحمٰن

پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،حبیب الرحمٰن
پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،حبیب الرحمٰن

  

لاہور( فلم رپورٹر ) معروف گلوکار حبیب الرحمٰن پاکستان میں نئے گلوکاروں کو موقع نہ دیے جانے پر میوزک ڈایرٗیکٹروں،پروڈیوسرز، اور ہدایتکاروں کے رویے سے تنگ آ گئے،حبیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر افسوس والی بات یہ ہے کہ نئے گلوکاروں کو موقع دینے کی بجائے ،فلم میں انڈین گلوکاروں یا سفارشی گلوکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے جو ہم جیسے سیکھے ہوئے نئے گلوکاروں کے ساتھ نا انصافی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہت سی اچھی آوازیں موجود ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کرنا فنِ گلوکاری کو سمجھنے والوں کی حق تلفی ہے۔

مزید : کلچر