اقوام متحدہ میں کیوبا پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں کیوبا پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ(آئی این پی/شِنہوا)اقوام متحدہ کی73ویں جنرل اسمبلی نیگذشتہ روز اکثریت کی حمایت سے ایک قرارداد منظوری کی جس میں امریکہ سے کیوبا کے ساتھ 56سال سے جاری تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں تعلقات کی بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔کیوبا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی رائے شماری میں 179اراکین نے اس کی حمایت جبکہ صرف امریکہ اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی۔کیوبا کے وزیر خارجہ کا رائے شماری سے قبل کہنا تھا کہ گزشتہ تقریباً60برسوں سے امریکہ نے کیوبا کے ساتھ اقتصادی و مالیاتی تعلقات ختم کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے اب تک کیوبا کو 9کھرب 33 ارب 70کروڑ امریکی ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

مزید : علاقائی