سری لنکن صدر کا 5 نومبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

سری لنکن صدر کا 5 نومبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) سری لنکا کے نئے وزیر اعطم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ صدر میتھری پالا سری سینا نے مو جودہ سیاسی بحران پر قا بو پانے کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدار تی سیکرٹریٹ میں ایک اہم تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجا پاکسے نے کہا کہ صدر نے ان کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر کرو جے سوریا نے گذشتہ روز صدر میتھری پالا سری سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمنٹ کا اجلاس بلا نے پر زور دیا تا کہ موجودہ سیاسی بحران پر قابو پایا جا سکے جو گزشتہ بدھ کو صدرسری سینا کی جانب سے رانیل وکر م سنگھے کو وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ راجہ پاکسے کو تعینات کرنے کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔ جے سوریا نے بتایا کہ 125اراکین پارلیمنٹ نے اپنے دستخطوں سے انہیں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔تا کہ فیصلہ ہو جائے کہ کس جماعت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔

مزید : علاقائی