میانمار آج بھی روہنگیا مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے : اقوام متحدہ

میانمار آج بھی روہنگیا مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے : اقوام متحدہ

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا اب بھی قتل عام جاری ہے ،پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں، یو این سی ایچ پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل میں شامل نہیں ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہاہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے ۔ان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کیلئے حالات سازگار نہیں۔ یہ پناہ گزیں گزشتہ برس تشدد اور قتل عام سے بچنے کیلئے بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش کے حکام نے 5,000 روہنگیا پناہ گزینوں کی فہرست میانمار حکام کے حوالے کر دی ہے اور میانمار نے ان افراد کے ناموں کی تصدیق کر دی ۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ہر صورت میانمار سے اپنے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہئیے اور ان سے پوچھنا چاہئیے آیا میانمار میں موجود حالات کے تناظر میں واپس جانے کیلئے رضامند ہیں یا نہیں۔یو این ایچ سی کے مطابق میانمار میں روہنگیا برادری کیلئے حالات فی الوقت ساز گار نہیں ۔وہ پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل میں شامل نہیں ہوگی۔

مزید : علاقائی