صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا،مزاحمت پر 2افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عا قب اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،مز نگ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے اقبا ل اور اس کی فیملی سے2لاکھ 15 ہز ارمالیت کی نقدی وطلائی زیورات،لو ہا ری گیٹ ڈاکوؤں نے عا رف اور فیملی سے1لاکھ 20 ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سبز ہ زار ڈاکوؤں نے مبین سے2لاکھ 20ہز ارکی نقدی وموبائل فون،فیصل ٹا ؤن ڈاکوؤں نے حنیف اور فیملی سے 2لاکھ 10ہز ارمالیت کی نقدی وطلائی زیورات ،ہنجر وال ڈاکوؤں نے کبیر اور فیملی سے1 لاکھ 45 ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،جو ہرٹا ؤ ن ڈاکوؤں نے یو سف اور فیملی سے1 لاکھ50 ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے گئے۔نو اب ٹاون،مغل پو رہ، ڈیفنس بی سے کاریں جبکہ مصطفی ٹا ؤن، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ،مصر ی شا ہ ،شا لیما ر ،با ٹا پو ر، شیر ا کو ٹ اورمنا واں سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Back to Conver

مزید : علاقائی