مریدکے،ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل

مریدکے،ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ 34 چک روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے۔بتا یا گیا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ میں ساجد ولد رانا یعقوب گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل پنکچر ہو گئی جس پر وہ موٹر سائیکل کو گھسیٹے ہوئے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھیرے میں لے لیاا اور تلاشی لینے لگے جس پر ساجد نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -