شہر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

شہر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرکے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔جمعتہ المبارک کے موقع پر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 7ہزار پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیئے۔لاہور پولیس کے افسران و جوان مسلسل 48گھنٹے جاگ کر شہر کے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

۔ ایس پی موبائل بلال ظفر کوشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔شہر یوں کو کسی بھی جگہ غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : علاقائی