جلال پولٹری فارم کے مالک کیخلاف 94 لاکھ 53 ہزار کی ڈگری جاری

جلال پولٹری فارم کے مالک کیخلاف 94 لاکھ 53 ہزار کی ڈگری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے جلال پولٹری فارم کے مالک جی او آر ون کے رہائشی حسین افتخار کے خلاف ڈگری جاری کر دی ہے ۔ حسین افتخار ایچ بی ایل کا 94 لاکھ 53 ہزار کا نادہندہ ہیں۔حسین افتخار جلال پولٹری فارم کے مالک ہیں اور ان کے ذمہ ایچ بی ایل بینک کا قرض واجب الادا تھا، عدالت نے ان کے خلاف94 لاکھ 53 ہزار کی ڈگری جاری کی ہے، بینکنگ کورٹ نمبر ایک کے جج محمد تنویر اکبر نے ڈگری جاری کی، عدالت نے جلال پولٹری فارم کے مالک کو ایک ماہ میں بینک کا قرض واپس کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے قرار دیا کہ قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں حسین افتخار کی پراپرٹی نیلام ہو گی۔
، جی او آر ون کے رہائشی حسین افتخار نے کاوربار کیلئے قرض لیا تھا مگر قرض واپس نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -