برکی قتل کیس،7ملزم فرد جرم کیلئے 7نومبر کو طلب

برکی قتل کیس،7ملزم فرد جرم کیلئے 7نومبر کو طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برکی کے علاقہ میں پھلروان گاؤں میں قتل ہونے والے 5افراد کے مقدمہ کی سماعت 7نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مرکزی ملزم افتخار سمیت ساتوں ملزموں کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں برکی کے علاقہ میں پھلروان گاؤں کے کھیتوں میں5افراد کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم افتخار احمد،ہیرا اورقدیر سمیت7ملزموں کا چالان پولیس نے عدالت میں پیش کررکھاہے۔

، عدالت نے ملزمان کو گزشتہ روز فرد جرم کے لئے طلب کررکھا تھا تاہم پولیس کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں مصروف ہونے کی وجہ سے ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کی وجہ سے فاضل جج نے ملزموں کو 7 نومبر کو دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیاہے۔ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر کھیتوں میں داخل ہو کر کام کرتے ہوئے 5افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

مزید : علاقائی