نندی پور پراجیکٹ ڈیزل خوردبرد سکینڈل 4 ملزموں کا7روزہ جسمانی ریمانڈ

نندی پور پراجیکٹ ڈیزل خوردبرد سکینڈل 4 ملزموں کا7روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کاڈیزل خوردبرد کرنے کے سکینڈل میں ملوث قیصر عباس سمیت 4 ملزموں کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر ایک میں نیب نے نندی پور پراجیکٹ سکینڈل کیس میں گرفتار قیصر عباس، دلبرڈوگر، رانا مہتاب اور غلام شبیر کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیاگیا، عدالت میں پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے نندی پورپراجیکٹ میں استعمال ہونے والے ڈیزل کو ٹرکوں کے ذریعے خوردبرد کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
،ملزموں سے اسی کیس میں ملنے والی معلومات کے مطابق تفتیش کرنی ہے ،ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے جبکہ عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے نیب کے تفتیشی افسرکی طرف سے ریمانڈ مانگنے کی مخالفت کی،،عدالت نے فریقین کے وکلاء کاموقف سننے کے بعد ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -