سابق خاوند کیخلاف بد اخلاقی کامقدمہ ملزم اور ساتھی کی ضمانت منظور

سابق خاوند کیخلاف بد اخلاقی کامقدمہ ملزم اور ساتھی کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)سابق خاوند کے خلا ف بداخلاقی کے مقدمہ کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی ،خاتون نے پہلے سابق خاوند پر بداخلاقی کا مقدمہ درج کرایا ، پھر عدالت میں اقرار نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں آکر یہ مقدمہ درج کرایاتھاجس کے بعد فاضل جج نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

عائشہ نیلم نے اپنے سابق خاوند احمد رضا اور اس کے دوست ساجد شوکت کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بداخلاقی کا مقدمہ درج کرایا جس میں ملزموں نے سیشن عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے ملزمان کی ضمانت پر سماعت کی، ملزم احمد رضا نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ بیوی جائیداد کیلئے بلیک میل کر رہی ہے اور بداخلاقی کا الزام بے بنیاد ہے، عدالت نے سابق بیوی عائشہ نیلم کو موقف پیش کرنے کے لئے طلب کیا تو اس نے کہا کہ سابق خاوند اور اس کے دوست پرغصہ میں بداخلاقی کا مقدمہ کرایا،اگر ملزمان کو رہائی مل جائے تو کوئی اعتراض نہیں ،عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض احمد رضا اور اس کے دوست کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

مزید : علاقائی