12ایس ایچ اوز کے تقرو ر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری
لا ہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپر یشن لا ہور وقاص نذیر نے 12ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے ۔ ایس ایچ اوز میں انسپکٹرالطاف حسین کو ایس ایچ او نواب ٹاون تعینات کر دیا گیاہے ۔انسپکٹر ذولفقار علی ایس ایچ او کوٹ لکھپت ،انسپکٹرزاہد محمود کو ایس ایچ او رنگ محل ، انسپکٹر وجیہ الحسن کو ایس ایچ اونشتر کالونی ۔انسپکٹر احمد رضا کو ایس ایچ او گجر پورہ ،انسپکٹر سبطین کو ایس ایچ او ڈیفنس سی ،انسپکٹر ساجد بٹ کو ایس ایچ او شیرا کوٹ ،انسپکٹر محمد آصف خان ایس ایچ او کاہنہ،انسپکٹر جاوید صدیق کو ایس ایچ او نارتھ کینٹ ،انسپکٹر مقصود گجر ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ ،انسپکٹر امتیاز حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اورانسپکٹر علی عباس کوایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی تعینات کر دیا گیا ہے ۔