نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث آصف گینگ کے 2 ملزم گرفتار

نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث آصف گینگ کے 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث آصف نقب زن گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے انچار ج انویسٹی گیشن لیاقت آباد انسپکٹر حماد اختر کی سر براہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ پولیس ٹیم نے مختلف معلومات کی روشنی اور جدید ٹیکنالونی کا استعمال کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث آصف نقب زن گینگ کے سرغنہ محمد آصف اور اس کے ساتھی احمد سید مدھو کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرولا کار، 16 تولے سونا، 3 لاکھ روپے نقدی، 8 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں درجنوں مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

ملزمان اپنے طریقہ واردات میں موٹر سائیکل پر گھوم پھر کوئی ایسا گھر تلاش کر تے جہاں واردات کرنا آسان ہوتا یا راہ کھڑی وہیکل یا گاڑیوں کے اندر سے موبائل اور قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے نقب زن گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر حماد اختر اور پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی