حکمران آئے روز عوا م پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ بند کریں،علماء

حکمران آئے روز عوا م پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ بند کریں،علماء

لاہور(سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام س لاہور کے امیر قاری علیم الدین شاکر اور ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے اور تبدیلی کے دعویدارحکمران آئے روز عوام پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ بند کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میڈیا کے ریکارڈ پر ہے کہ اسد عمر اپوزیشن میں یہ اعلان کیا کرتے تھے کہ ان کی حکومت آئے گی تو وہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس روپے مقرر کردیں گے اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے اس وعدے اور اعلان پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپوزیشن میں رہ کر بڑے دعوے کیا کرتے تھے لیکن جب سے ان کی حکومت آئی ہے تو تب سے ہی ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور ان کے عوام کو ریلیف دینے کے سارے دعوے بھی ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں ۔علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1