چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،ناصر سلمان
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ناصر سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے چائنہ کے کامیاب دور ہ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چائنہ پاکستان کا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے آج بھی ملک میں جاری معاشی بحران کے خاتمے کیلئے چائنہ کی حکومت کا شاندار پیکج قابل ستائش ہے انہوں نے مز ید کہا کہ انشااللہ پی ٹی آئی کی ایماندا ر قیادت دنیا بھر میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے عوام کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے مملکت خداداد دنیا کی عظیم معاشی طاقت بنے گا ،لوٹی ہوئی دولت ملکی خزانوں میں واپس لائیں گے بیرون ملک پڑا ہوا سابق حکمرانوں کا پیسہ ملک میں لے کر آئیں گے ،