ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،مسرت جمشید

ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،مسرت جمشید

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے اور سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کااضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران خزانہ چھلکنے کے دعوے کرتے رہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں نے ایسا کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جس سے عوام کی زندگیوں میں آسودگی آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جو بھی وعدے کئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے۔ ملک و قوم پر مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ عارضی ہے اور اس کے بعد انشا اللہ ہم نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے جس سے پاکستان کی معاشی مشکلات کم ہوں گی ۔ سی پیک کیلئے تین ارب ڈالر کا اضافی پیکج قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔

مسرت جمشید

مزید : میٹروپولیٹن 1