حکمرانوں کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ،اشرف بھٹی

حکمرانوں کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکمران ملک بھر کی عوام کو ذہنی و جسمانی پریشانی سے نجات دلانے کے لئے عملی طور پر ابھی تک کچھ بھی نہیں کر سکے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے تو دوسری جانب دیہاڑی دار مزدورں کے گھروں میں فاقوں نے ڈیر ے ڈال دئیے ہیں، حکمرانوں کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے صوبے کا وزیر اطلاعات کچھ اور بات کررہا ہے تو مرکز کا وزیر اطلاعات کچھ اور کہہ رہا ہے یوں محسو س ہورہا ہے کہ جیسے ملک میں جنگل کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے حکومت محض ایک پانی کا بلبلہ ثابت ہو رہی ہے اور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1