وزیر اعظم کا دورہ چین ملکی خوشحالی کا باعث بنے گا،ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین خو شحا لی کا سبب بنے گاپاکستان اور چین کی دو ستی لازو ال ہے چین نے ہر مشکل گھڑ ی میں پاکستان کا سا تھ دیا عمران خان ملک کو آ ئی ایم ایف کے چنگل سے نکا لنے کیلئے دو ست مما لک سے پیکیج حا صل کررہے ہیں ان شاء اللہ پاکستان کا مستقبل رو شن ہے ۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ عمران خان کے دورہ چین سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مر تب ہو نگے ملکی معیشت کا پہیہ اور تیزی سے گھو مے گا ۔وزیراعظم کاچین میں جس قدر استقبا ل ہو ا اس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ غر بت کے خا تمہ کیلئے چینی تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا یا جائیگا ان شاء اللہ ملک میں معا شی انقلا ب بر پا ہو گااور پاکستان کسی بھی ملک سے قر ض لینے کی بجائے قر ض دینے والا ملک بن جائے گا۔انہوں نے کہا اپوز یشن انتشار کی سیا ست کررہی ہے جس میں اسے کچھ نہیں ملے گا۔
شاہد صدیق