پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں اساتذہ کیلئے رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں اساتذہ کیلئے رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرنیاز احمد نے نیو کیمپس میں اساتذہ کیلئے نئے تعمیر ہونے والے 12 رہائشی اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پراقامتی آفیسر اول جلیل طارق، اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر، فیکلٹی ممبران و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ اساتذہ و ملازمین کو کیمپس میں بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اور ان کے رہائشی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ شرکاء نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1