تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن جے اے زمان کی برسی پر محفل قرآن خوانی

تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن جے اے زمان کی برسی پر محفل قرآن خوانی

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،ممتاز صنعتکاراورتحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے سابق ٹرسٹی جے اے زمان مرحوم کی پانچویں برسی کے سلسلے میں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے احاطہ میں واقع زمان مسجد میں محفل قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ، سیکرٹری شاہد رشید ،نظریۂ پاکستان ٹرسٹ وتحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے عہدیداران وکارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔قرآن خوانی و دعا کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ جے اے زمان پاکستان اور قائداعظمؒ کے عاشق تھے ،آپ نے بہت سے فلاحی کام کیے ۔زمان مسجد کی تعمیر بھی ان کا بہت بڑا فلاحی کام ہے ۔شاہد رشید نے کہا کہ مسجد زمان کی تعمیرایک صدقہ جاریہ ہے۔آپ نے فروغ تعلیم کیلئے بہت سی خدمات انجام دیں۔ وہ ایک مخیر آدمی تھے۔ آپ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے بلندئ درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1