عظیم آراء فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی استاد رفیع اختر کے ساتھ ملاقات

عظیم آراء فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی استاد رفیع اختر کے ساتھ ملاقات

لاہور( سٹی رپورٹر) علمی ، ادبی، ثقافتی تنظیم محترمہ عظیم آرا فاؤنڈیشن پاکستان کے مقصود احمد چغتائی اور سہیل ارشد نے مون مارکیٹ ،علامہ اقبال ٹاؤن ، نواب پلازہ میں واقع مقامی پروڈکشن ہاؤس کا دورہ کیا اورملک کے ممتاز گلوکار استاد رفیع اختر خان، پروپرائیٹر عزیز ملک، ریکارڈسٹ اکیڈمی سمیر خان سے ملاقات کی اور ان کے فن موسیقی کی خدمات پر انہیں مبارک باد دی۔ مقصود چغتائی نے کہا کہ پاک وہند کے نامور خاندان چوراسی گھرانے کے بعد سب سے زیادہ فن موسیقی کی خدمت استاد رفیع اختر خان نے کی ہے۔ موصوف غزل، ٹھمری، راگ اور دیگر صنف موسیقی پر پورا عبور رکھتے ہیں مگر وہ نعت خوانی اور نعت خواہان کو بہت عزت دیتے ہیں۔ 7 نومبرشام 7 بجے سالانہ آل پاکستان میوزک کانفرنس الحمرا آرٹس کونسل شاہراہ قائداعظم میں ہو گی جس میں استاد رفیع اختر خاں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1