پاک ،چین بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے،میاں کامران سیف

پاک ،چین بس سروس کا آغاز خوش آئند ہے،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے پاک چین بس سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین بس سروس دونوں ممالک کے درمیان اچھا سنگ میل ثابت ہوگا اس بس سروس پر بھارت کی جانب سے واویلا بلا جواز اور ہمسایہ ممالک کے معاملات میں دراندازی ہے پاکستان کی طرف سے بھارتی احتجاج بروقت مسترد کرنا اچھا فیصلہ ہے پوری پاکستانی قوم حکومت کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا پاک چین بس سروس اور اس طرح کے اقدامات سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے اور سرمایہ کار مہنگا فضائی راستہ کی بجائے زمینی راستہ استعمال کرسکیں گے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زمینی راستہ ملکی سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا ۔
کامران سیف