مقابلہ مصوری آج ہو گا

مقابلہ مصوری آج ہو گا

لاہور(جنرل رپورٹر) نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹاؤن میں تقریبات یومِ اقبالؒ کے سلسلے میں آج 10 بجے صبح سکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلۂ مصوری بعنوان ’’علامہ اقبالؒ اور شاہین یا علامہ اقبالؒ اور قلم یا علامہ اقبالؒ اور شمع‘‘ منعقد ہوگا۔ اِن تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1