تحریک انصافکرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،اعجاز چودھری

تحریک انصافکرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،اعجاز چودھری

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت منشور کے تحت کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے احتساب کا عمل منطقی نتیجے تک پہنچایا جائیگا،نواز شریف ، آصف زردرای اور فضل الرحمان کی قربت کا اصل مقصد ایک دوسرے کی لوٹ مار کے مال کو تحفظ فراہم کرناہے ، کرپٹ مافیا کسی غلط فہمی میں نہ رہیں احتساب کا عمل ہر حا ل میں منطقی انجام تک پہنچے گا اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تمام حکمت عملی این آر او لینے کیلئے ہے شریف برادران پہلے بھی این آر او کرکے چلے گئے تھے لیکن یہ مانتے نہیں جو آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے اس کودیکھتے ہوئے بتایا جائے آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کاآپس میں کیا نظریہ ہے، یہ اس لئے اکٹھے ہورہے ہیں ان کے ساتھ کوئی این آر او ہوجائے، ان کا مقصد ہی این آر او کے سوا کچھ اور نہیں،اپوزیشن کی تمام تر حکمت عملی اورحکومت پردباؤاین آراو لینے کی کوشش ہے لیکن عمران خان کسی کواین آر او نہیں دیں گے، وہ کسی صورت بلیک میل نہیں ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے گو کہ ورثے میں ملنے والے حالات انتہائی دشوار ہیں لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور تمام تر نیک نیتی، محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں گے ،ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور اقوام عالم میں باوقار مقام تک پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1