پی ٹی آئی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی،سعدیہ سہیل
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کر کے دم لے گی۔ عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی میں رکاوٹ بننے والے اسلام کی خدمت نہیں بالکہ منافی چہرہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پوری قوم کو چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان کی عوام امن پسند قوم ہیں چند لوگ اپنے مزموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ان کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔