عمران سے کہا تھا آسیہ کے معاملے پر ڈٹ جاؤ،مگر لگتا ہے ان کے بھی ذلیل ہونے کے دن آگئے، سمیع الحق کا نوشہرہ میں آخری خطاب

عمران سے کہا تھا آسیہ کے معاملے پر ڈٹ جاؤ،مگر لگتا ہے ان کے بھی ذلیل ہونے کے ...

لاہور (خصوصی رپورٹ )مولانا سمیع الحق کا شہادت سے قبل نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کیاجس میں انہوں عمران خان اور حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب انسان کی سزا سزائے موت ہے۔مغرب کو یہ چیز گوارہ نہیں ہے ۔میں نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ یہ کیا معاملہ چل رہا ہے کہ آسیہ ملعونہ کو رہا کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔میں نے عمران خان سے کہاکہ ڈٹ جاو اللہ تمہاری مدد فرمائے گا۔مگر لگتا ہے کہ عمران خان کے بھی ذلیل ہونے کے دن قریب آگئے ہیں۔نواز شریف کی حکومت اسی وجہ سے ختم ہو ئی تھی کہ اس نے عاشق رسول ممتاز قادری کو پھانسی کے احکامات جاری کروائے۔

خطاب

مزید : صفحہ اول