اراضی منتقلی کیس ،سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نیب طلب

اراضی منتقلی کیس ،سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نیب طلب

کراچی (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلی سندھ قائم علی شاہ کوکئی ایکٹر اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کیخلاف 19کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونیوالے سید قائم علی شاہ کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے جس سے انہیں سندھ کے سب سے طویل عر صے تک وزیرِ اعلی رہنے کا اعزازبھی حاصل ہے ۔قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔26اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

قائم علی شاہ

مزید : صفحہ اول