حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)
جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ گل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے میڈیا رپوٹس کے مطابق عبداللہ گل جمعہ کے روز اسلام آباد سے راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایکسپریس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ وہ ایکسپریس وے پرجا رہے تھے کہ 2 گاڑیوں پر سوار افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس پرانہوں نے اپنی گاڑی کچے راستے میں ڈال دی اور وہ محفوظ ہیں
عبداللہ گل