دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز جیت لی

دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز جیت لی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا نیوالی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سی مونرو 44، سی جے اینڈرسن 40 جبکہ کے ایس ویلمسن 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر باؤلرز میں عماد وسیم اور محمد حفیظ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔پاکستان کی ٹیم نے جواب میں154رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر پورا کر لیا۔ بابر اعظم 40، آصف علی 38، فخر زمان 24اورشعیب ملک10رنز بنا سکے جبکہ حفیظ34رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید : صفحہ اول