ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری اصلاحات کی بہتری کا اعتراف کر لیا

ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری اصلاحات کی بہتری کا اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری اصلاحات کی بہتری کا اعتراف کر لیا، پاکستان نے گذشتہ 10سال میں کاروباری معاملات کو بہتر بنایا ہے، چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے اقدامات بھی اٹھائے گئے، پاکستان میں ویب بیسڈ ون کسٹم پلیٹ فارمز کو بہتر بنا کر برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ کیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جائیداد کی رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور فیس کا شیڈول آن لائن پیش کرنے سے یہ عمل خاصہ شفاف ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں پاکستان میں آن لائن رجسٹریشن کو فروغ دینے، کئی قسم کے معاملات میں تعاون کو ایک ایپلی کیشن سے تبدیل کرکے اور رجسٹری ڈیپارٹمنٹ اور ٹیکس اتھارٹی میں معلومات کے تبادلے کا عمل شروع کر کے کاروبار کے آغاز کوسہل بنا دیا گیا ہے اور یہ تبدیلی کراچی اور لاہورمیں لائی گئی ۔
ورلڈ بینک رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -