احتجاج ، دھرنے، لاہور سے کاشغر سی پیک بس سروس موخر

احتجاج ، دھرنے، لاہور سے کاشغر سی پیک بس سروس موخر

لاہور ( این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج (ہفتہ ) 3 نومبر سے ہونا تھا تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اسے موخر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ (این ایس ٹی ایس)کی بسیں چلیں گی جس میں مسافروں کو آرام دہ اور لگژری سفر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔نجی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر کو کیا جانا تھا جس کے لیے بکنگ بھی ہوچکی تھی تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اب پہلی بس لاہور سے کاشغر کے لیے 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔

مزید : صفحہ اول