حکومت کو حکمت اور احتیاط سے موجودہ معاملا ت کو سنبھالناہو گا ، تعاون کرینگے : شہباز شریف

حکومت کو حکمت اور احتیاط سے موجودہ معاملا ت کو سنبھالناہو گا ، تعاون کرینگے : ...

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جبکہ ملک کے موجودہ مخصوس حالات سے نکلنے کیلئے شہباز شریف نے حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا اعلان کر دیا حکومت کو تدبر حکمت اور احتیاط سے معاملات کو سنبھالنا ہوگا ۔شہباز شریف سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جی اس بارے میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں میں خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں نیب کیسز پر تبادلہ خیال کے علاوہ انھیں حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینئررہنماں سے مشاورت کی ہے اور انہیں پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے نیب کیسز پر دونوں رہنماوں سے تفصیلی گفتگو کی اوران سے آئندہ پارٹی حکمت عملی پر مختلف نکات پر رائے بھی طلب کی۔اپوزیشن لیڈر نے جمعہ کو حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر بھی اعتماد میں لیا۔ادھررانا ثنا ء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کل سے مذاکرات کی کامیابی کی خوشخبری دے رہے ہیں، حکومت میں معاملہ فہمی کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹان حادثاتی طور پر رونما ہوا، کہا گیا سانحہ ماڈل ٹان کی ہدایات میں دے رہا تھا، جس وائرلیس کا ذکر کیا وہ کہاں ہے؟ سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، کنٹینر مافیا نے پورا ملک بند کر دیا ہے، شہری اور مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے مسائل کا حل دھونس دھمکی سے نہیں نکلتا۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول