قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرانا حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ اور مسائل سے راہ فرار

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرانا حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ اور مسائل سے راہ فرار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرائے جانے پراپوزیشن نے برہمی کا اظہارکیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا،جس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف جبکہ ایم ایم اے کے مولانا عبدالواسع نے شرکت کی، اجلاس میں حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرائے جانے پرشدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔اجلاس کے بعد (ن) لیگی رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا ہم نے دھرنوں کے دوران ایوان کا اجلاس جاری رکھا ، آج ملک کو سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہے، حکومت نے کورم توڑتے ہوئے راہ فرار اختیارکرلی۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف کا اس موقع پر کہنا تھا موجودہ حالات میں ایوان کو لمحہ بہ لمحہ باخبررکھنا چاہیے تھا، پہلی مرتبہ دیکھا خود حکومت نے کو ر م کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرایا، حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، صاف لگ رہا تھا منصوبہ بندی کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا، حکومتی وفد نے ملاقات کا بھی کہا تھا مگرہم انتظار کرتے رہ گئے۔

حکومت فرار

مزید : صفحہ اول