جان محمد نے چارج چھوڑ دیا، عامر ذوالفقار نئے آئی جی اسلام آبادتعینات

جان محمد نے چارج چھوڑ دیا، عامر ذوالفقار نئے آئی جی اسلام آبادتعینات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،انکی جگہ وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کا سوموٹو نوٹس لیا ۔ عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی موٹر وے بھی رہ چکے ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد

مزید : صفحہ اول