ماتحت عدلیہ کی خاتون ججزکے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپروائزری کمیٹی تشکیل

ماتحت عدلیہ کی خاتون ججزکے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سپروائزری کمیٹی تشکیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس انوارالحق نے ماتحت عدالتوں کی خاتون ججوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سپروائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک کمیٹی کی سربرا ہ ہوں گی جبکہ جسٹس عالیہ نیلم ،سینئرترین خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئرترین سول جج کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔کمیٹی خاتون ججوں کے تحفظ اور ان کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کرے گی ،اس بابت متعلقہ ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحفظ سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات سے کمیٹی کو آگاہ کریں ۔

کمیٹی تشکیل

مزید : صفحہ آخر