4 سیشن ججزاور2 سینئر سول ججزکے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

4 سیشن ججزاور2 سینئر سول ججزکے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس انوارالحق نے ماتحت عدالتوں کے4 سیشن ججوں اور2 سینئر سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تعیناتی کے منتظر راؤ عبدالجبار خان کو گوجرانوالہ اورراجہ پرویز اختر کو چنیوٹ میں سیشن جج تعینات کر دیا گیاجبکہ سیشن جج گوجرانوالہ صفدر سلیم شاہد اور سیشن جج چنیوٹ پرویزاسماعیل جوئیہ کو لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدائت کی گئی ہے،اسی طرح سینئرسول ججوں میں سے مقصود احمد قریشی کا راولپنڈی سے نارووال اورخرم سلیم مرزا کانارووال سے راولپنڈی تبادلہ کیا گیا ہے۔
احکامات

مزید :

صفحہ آخر -