پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی تنزلی کیخلاف درخواست سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی ارسال

پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی تنزلی کیخلاف درخواست سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی تنزلی کے خلاف دائردرخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی کو بھجوادیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ہدایت کی ہے کہ سید افضال مہدی اور دیگر درخواست گزارملازمین کاموقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاتھاکہ وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں گریڈ 5میں لیب اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے تھے،18ویں ترمیم کے بعد ان کی خدمات پنجاب یونیورسٹی کے سپرد کردی گئیں ،پنجاب یونیورسٹی نے غیر قانونی طور پرا ن کی اپ گریڈیشن واپس لے لی،درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ان کی تنزلی کے اقدام کو کالعدم قرار دے،پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیاکہ اپ گریڈیشن ملازمین کا حق نہیں،پنجاب یونیورسٹی میں اس عہدہ پر اپ گریڈیشن کے رولز موجودنہیں۔

مزید : صفحہ آخر