ضمانت خارج ہونے پرپولیس کے سامنے فراڈ کاملزم فرار

ضمانت خارج ہونے پرپولیس کے سامنے فراڈ کاملزم فرار

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں تعینات پولیس اہلکاروں کی آنکھوں کے سامنے فراڈ کاملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا جبکہ اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے ۔پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں گھپلے کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت جسٹس شہرام سرور نے خارج کی ۔ ملزم کے خلاف پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم ہائیکورٹ میں تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا. پولیس اہلکار ملزم کے فرار ہوتے چپ سادھے کھڑے رہے ۔

مزید : صفحہ آخر