وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی عبدالرؤف چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی عبدالرؤف چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر عبدالرؤف چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب/ اظہار تعزیت

مزید : صفحہ آخر